ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر این ایس بوسا راجو کا بھٹکل دورہ - کڈوین کٹہ ڈیم سے مٹی نکالنے کی ہدایت

وزیر این ایس بوسا راجو کا بھٹکل دورہ - کڈوین کٹہ ڈیم سے مٹی نکالنے کی ہدایت

Mon, 13 Jan 2025 11:48:18  Office Staff   S.O. News Service
وزیر این ایس بوسا راجو کا بھٹکل دورہ - کڈوین کٹہ ڈیم سے مٹی نکالنے کی ہدایت

بھٹکل ،13 / جنوری (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے دورے  پر آئے ہوئے وزیر برائے چھوٹی آب پاشی این ایس بوسا راجو نے بھٹکل پہنچ کر یہاں کے کڈوین کٹہ ڈیم اور اس سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لینے کے بعد ڈیم کی گہرائی بڑھانے کے لئے وہاں پر جمع شدہ کچرا اور مٹی نکالنے کے علاوہ کسانوں کے کھیتوں کو پانی  کی فراہمی کے لئے بنائے نالوں کی بھی مرمت اور صفائی کروانے کا حکم دیا ۔
    
کڈوین کٹہ سے شیرالی ماوین کٹے تک بسنے والے کسانوں نے وزیر برائے چھوٹی آب پاشی بوسا راجو کو بتایا کہ تقریباً 35 سے 40 سال قبل بنائے گئے نالوں میں مٹی اور کیچڑ جمع ہوجانے سے ڈیم سے چھوڑا گیا پانی ان کی 600 سے 700 ایکڑ پر پھیلی زرعی زمینوں تک نہیں پہنچ پا رہا ہے ، جس سے انہیں مختلف فصلوں کی کاشت میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔
    
وزیر منکال وئیدیا نے بھی کسانوں کے مسائل اور دشواریوں کا خلاصہ وزیر بوسا راجو کے سامنے پیش کیا ۔ 
    
اس کے علاوہ یہ بات بھی وزیر موصوف کے علم میں لائی گئی کہ گزشتہ کئی برسوں سے کڈوین کٹہ ڈیم کی گیٹ کھولی نہیں جا سکی ہے جس کی وجہ سے ڈیم کے اندر بھاری مقدار میں کیچڑ اور مٹی جمع ہوگئی ہے ۔ اس لئے گیٹ درست کروانا ضروری ہے ۔  اس کے جواب میں وزیر موصوف نے چھوٹی آب پاشی کے عبوری انجینئر کو فوری طور پر اس کام کے لئے ضروری بلیو پرنٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ 
    
اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، ٹی ایم سی انچارج صدر الطاف کھروری، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین قیصر محتشم وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: