منگلورو ،4 / جنوری (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے تین الگ الگ مقامات پر خود کشی کے تین واقعات پیش آئے جس میں سے ایک معاملہ وٹل میں ، دوسرا معاملہ برہماور اور تیسرا معاملہ کاپ میں پیش آیا ۔
وٹل میں پھانسی کے ذریعے خود کو ہلاک ہونے والے شخص کا نام لیو ڈیسوزا (45 سال) بتایا گیا ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے لاری ڈرائیور تھا ۔ برہماور میں گیتا (39 سال) نامی خاتون نے کنویں میں کود کر خود کشی کر لی ۔ اسی طرح کاپ میں شراب کی لت میں گرفتار ایک آٹو ڈرائیور دیپک آر (34 سال) نے پھانسی کا پھندا لگا کر اپنے جان لے لی ۔
تینوں معاملات میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری کارروائی انجام دی ۔