ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا ایس پی نے پولیس اہلکاروں کو دیا نئے سال کا زبردست تحفہ

اتر کنڑا ایس پی نے پولیس اہلکاروں کو دیا نئے سال کا زبردست تحفہ

Thu, 02 Jan 2025 18:04:31  Office Staff   S.O. News Service

کاروار،  2 / جنوری (ایس او نیوز) نئے سال 2025 کی آمد پر اتر کنڑا کے ایس پی ایم نارئین نے اپنے عملے کو زبردست تحفہ دیتے ہوئے بیشتر کانسٹیبلوں کو ان کے من پسند مقام پر تبادلہ کرنے کے علاوہ بعض کو ان کےعہدے میں ترقی دی ہے ۔ 
    
موصولہ تفصیلات کے مطابق 30 کانسٹیبلوں کو او او ڈی ٹرانسفر : گھریلو مسائل بالخصوص بیمار ماں باپ کی دیکھ ریکھ کرنے کے لئے اپنا تبادلہ سرسی میں کروانے کے خواہشمند 30 کانسٹیبلوں کو ضلع ایس پی سرسی میں قائم ہو رہے ٹریفک پولیس اسٹیشن میں آن آفیشیل ڈیوٹی [او او ڈی] ٹرانسفر کر دیا ۔ 
    
اس کے علاوہ دیگر 20 کانسٹیبلوں کو ان کے من پسند الگ الگ مقامات پر پولیس تھانوں میں بھیج دیا گیا ۔  پانچ اہلکاروں کو آرمڈ کانسٹیبل کی ذمہ داری نبھانے والے کو ترقی دے کے اے ایس آئی اور پولیس کانسٹیبل کے عہدے پر رہنے والے چار اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر فائز کرتے ہوئے کل پانچ اہلکاروں کو ترقی دی گئی ہے ۔ 


Share: