ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 2000کے نوٹ سے بدعنوانی کوفروغ ملے گا :بابارام دیو 

2000کے نوٹ سے بدعنوانی کوفروغ ملے گا :بابارام دیو 

Tue, 21 Feb 2017 12:04:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) نوٹ بندی کے فیصلے پر مودی حکومت کا کھل کر ساتھ دینے والے یوگ گرو بابا رام دیو اب 2000کے نئے نوٹوں پر سوال کھڑا کردیا ہے ۔بابا رام دیو نے کہا کہ 2000کے نوٹ معیشت کے لیے ٹھیک نہیں ہے،اس سے بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔بلیک منی کے خلاف مہم چلانے والے بابا رام دیو نے پیر کو کہا کہ میں 2000روپے کے نوٹ کو پسند نہیں کرتا ہوں ، کیونکہ اس سے بدعنوانی کو بڑھاوا ملے گا۔بابا رام دیو نے کہا کہ اسے لے جانا آسان ہے اور غیر قانونی لین دین میں اس کا استعمال آسان ہوگا، رشوت لینے اور دینے والوں کو آسانی ہوگی۔نرمداسیوا یاترا میں شامل ہونے کے لیے مدھیہ پردیش کے دورے پر آئے بابا رام دیو نے بھوپال میں ملکی مصنوعات کو فروغ نہ دینے کے لیے بھی مرکز کی این ڈی اے حکومت پر نشانہ سادھا ، بابا رام دیو نے کہا کہ تمام حکومتیں غیر ملکی کمپنیوں کے زیر اثرکام کرتی رہی ہیں۔بلیک منی کے خلاف مہم چلا رہے بابا رام دیو نے کہا کہ نوٹ بند ی کے فیصلے سے ملک میں موجود بلیک منی پر چوٹ پہنچی ہے لیکن اب بیرون ملک جمع بلیک منی کو چوٹ پہنچانے کی ضرورت ہے ۔بابا رام دیو نے امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت بیرون ملک جمع بلیک منی کو واپس لانے کے لیے سخت قدم اٹھائے گی۔بابا رام دیو نے کہا کہ مرکز کی یہ حکومت تین سال کی مدت پورا کرنے جا رہی ہے لیکن ابھی دو سال باقی ہیں، وزیر اعظم کا عہدہ کافی طاقت ور ہوتا ہے اور وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ بیرون ملک سے بلیک منی لانے کے لیے وزیر اعظم مودی ان دو سالوں میں کوئی بڑا قدم ضرور اٹھائیں گے۔کانگریس کو حمایت کرنے سے متعلق سوال پر بابا رام دیو نے کہا کہ اگر کانگریس ملک کے لیے کچھ بھی اچھا کرتی ہے ،تو وہ ضرور اس کی حمایت کریں گے، ملک سب کے لیے ہے اور سب کو بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے ۔بابا رام دیو نے کہا کہ الگ پارٹی بنانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔رام دیو نے کہا کہ 2014میں ملک میں سیاسی بحران تھا، اس لیے میں نے نریندر مودی کی حمایت کی تھی، مودی جی نے کہا تھا کہ بدعنوانی کے معاملے پر سخت قدم اٹھانے کو لے کر وہ تیار ہیں اور ایسا ضرور کریں گے۔مودی جی کا ٹریک ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ جو بھی بولتے ہیں ضرور کرتے ہیں،ابھی ان کے پاس دو سال کاوقت ہے۔


Share: