برسلز27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے منگل کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اپنی تمام ترسرگرمیوں کو روک دے اور مشرق وسطی کے لیے چار فریقی کمیٹی کی اپیل کا جواب دے جس میں تل ابیب حکومت کو آبادکاری کی پالیسی ترک کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔یہ بات یورپی یونین میں سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کی اعلی نمائندہ فیڈریکا موگرینی کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔ یہ بیان اسرائیلی کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی اراضی پر مشرقی بیت المقدس میں قائم یہودی بستی گیلو کے اندر770رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ وضع کیاگیاتھا۔