یروشلم،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کی پچاس برس سے کم عمر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں ہو گی۔ گزشتہ روز ہی یروشلم کے اس حساس مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے مابین تازہ جھڑپوں میں کم ازکم پچاس فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایسے خدشات ہیں کہ آج بھی وہاں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر یروشلم میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔