ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہوناور تعلقہ پنچایت صدر اپنے عہدے سے مستعفی

ہوناور تعلقہ پنچایت صدر اپنے عہدے سے مستعفی

Mon, 22 May 2017 19:25:06  SO Admin   S.O. News Service

ہوناور 22؍مئی (ایس او نیوز) کچھ دن پہلے خاتون تعلقہ پنچایت رکن کے گھر میں مشکوک حالت میں دھر لیے گیے تعلقہ پنچایت صدر انّیا نائک نے بالآخراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
یاد رہے کہ خاتون تعلقہ پنچایت رکن کے گھرپراس کے شوہر کی غیر موجود گی میں انّیا نائک کو آتے جاتے دیکھ کر لوگوں نے اس پر نگاہ رکھی تھی اور پھر ایک دن اس کو رنگے ہاتھوں دھر لینے کے بعدعوام نے پیٹائی کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو بڑی شرمندگی اٹھانی پڑی تھی۔ اسی پس منظر میں خبریں آرہی تھیں کہ ضلع کانگریس کی طرف سے انّیا کے خلاف تادیبی کارروائی کے امکانا ت پیدا ہوگئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پارٹی کی طرف سے کارروائی سے بچنے کے لئے انّیا نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو خود ہی اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ جب ضلع ڈی سی نے انّیا سے پوچھا کہ وہ کس وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہے اور کیا اس پر کوئی دباؤ ہے تو انّیا نے جواب دیا کہ اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے وہ اس عہدے سے مستعفی ہورہا ہے۔ حالانکہ براہ راست ڈی سی کو استعفیٰ سونپا گیا ہے، مگر اسے واپس لینے کے لئے ابھی پندرہ دن کی مہلت انّیا کے پاس موجود ہے۔اس مہلت میں استعفیٰ واپس نہ لینے پر اسے قبول کرلیا جائے گا۔ایسی صورت میں ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ریاستی الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔پھر جب ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سی کو اس خالی عہدے کے لئے ازسرنو انتخاب کرنے کی ہدایت موصول ہوگی تو ضلع ڈی سی کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو انتخاب کا شیڈول تیار کرنے کا سرکیولر بھیجا جائے گا، اور اس کے بعدہوناور تعلقہ پنچایت صدر کے لئے الیکشن منعقد ہوگا۔


Share: