ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرالہ میں خواتین محفوظ نہیں:کانگریس

کیرالہ میں خواتین محفوظ نہیں:کانگریس

Tue, 21 Feb 2017 11:48:21  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 20فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے ملیالم فلموں کی مشہور اداکارہ بھاؤنا کے ساتھ چھیڑخانی کئے جانے کے واقعہ کے لئے پنرائی وجین کی قیادت والی سی پی ایم حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔دراصل ملیالم فلم اداکارہ بھاؤنا کو جمعہ کی رات اغوا کرکے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔بھاؤنافلم کی شوٹنگ سے اپنے گھر اکاملی لوٹ رہی تھیں،راستے میں بھاؤنا کو ان کی گاڑی سے زبردستی اتار کر اغوا کر لیا گیا تھا۔اس معاملے میں کانگریس خواتین مورچہ کی صدر شوبھااوجھا نے پیر کو کہا کہ کیرالہ میں جب سے پنرائی حکومت آئی ہے تک سے خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین حقوق کارکنان کے مطابق خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، بدسلوکی، آبروریزی جیسے معاملے زیادہ سامنے آنے لگے ہیں۔خواتین چاہے وہ گھر میں رہنے والی ہوں یا کسی بھی طرح کے کاروبار میں، وہ محفوظ محسوس نہیں کر رہی ہیں۔بھاؤنا کا واقعہ اس معاملے کی واضح مثال ہے۔ وہیں کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کے مطابق کیرل جیسی خواندہ ریاست کے لئے یہ انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم پڑھ لکھ کر بھی اپنے اقدار سے نہیں جڑ پائے۔اس سے پہلے ششی تھرور اس معاملے کو لے کر صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کرکے معاملے مداخلت کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


Share: