تروونت پورم، 28جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سی پی ایم کے ایک کارکن پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کانپور ضلع کے کانگریس کے دلت لیڈر کی دو بیٹیوں کی گرفتاری کے معاملے پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن مشترکہ جمہوری مورچہ کے ساتھ بی جے پی کے اکلوتے ممبر اسمبلی نے کیرالہ اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔کے سی جوژف(کانگریس ) اور ایم کے منیر(آئی یو ایم ایل)کی طرف سے پیش التواء تجویز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی پی وجین نے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا اہم نہیں ہے کہ اس کے لئے کارروائی روک دی جائے اور اس پر بحث کی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایک معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے،پہلے ملزم کوگرفتارکیاگیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سی پی ایم کارکن شجل کی طرف سے 11جون کو دائر شکایت پر اٹنک لیڈر این راجن کی بیٹیاں اکھلا اور انجنا کے خلاف ایک کیس درج کیا تھا۔وجین نے بتایا کہ دونوں خواتین ضمانت لینے کے لئے تیار نہیں ہوئیں۔اس کے بعد عدالت نے انہیں حراست میں بھیج دیا،اگلے دن ایک خاتون نے مبینہ طور پر منشیات لے لیا۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گرفتاری کے دوران پولیس نے تمام طریقہ کار پر عمل کیا،جب دونوں خواتین کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیاتومجسٹریٹ پر بھی الزام لگائے گئے۔وجین کے جواب کے بعد اسمبلی کے اسپیکر پی شریرامکرشن نے اس معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دی۔