ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کہا ں ہے بلٹ ٹرین ؟،پندرہ برسوں میں بھی گجرات میں میٹروتک نہیں لاسکے مودی:اکھلیش یادو 

کہا ں ہے بلٹ ٹرین ؟،پندرہ برسوں میں بھی گجرات میں میٹروتک نہیں لاسکے مودی:اکھلیش یادو 

Tue, 28 Feb 2017 10:37:38  SO Admin   S.O. News Service

دیوریا، 27؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے آج بلٹ ٹرین کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ تین سال کا عرصہ گزرنے کے بعدبھی یہ اعلان زمینی سطح پر نہیں اترسکا ہے، ایسے میں مرکزکوجلدی کرنی چاہیے، کیوں کہ اگلی بار اسے موقع نہیں ملے گا۔اکھلیشی یادو نے یہاں ایس پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں مودی حکومت کے بلٹ ٹرین منصوبے پرطنزکسے ہوئے کہا کہ ہم تو میٹرو چلا رہے ہیں،آپ کی بلٹ ٹرین کہاں ہے؟اب توآپ کی حکومت کوبنے تین سال ہو گئے،وہ ٹرین کہاں گئی؟۔اگلی بار توآپ کوموقع نہیں ملے گا، اس لیے جلدی کیجئے ۔انہوں نے مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ آپ تو3 بار گجرات کے وزیراعلیٰ رہے،وہاں میٹرو نہیں بنوا پائے،ہم نے توتین جگہ میٹروبنوائی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کوئی کام زمینی سطح پر نہیں اتار پائے، پھربھی الزام لگارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم رمضان میں زیادہ اور دیوالی میں کم بجلی دیتے ہیں۔اکھلیش نے کہا کہ وزیر اعظم نے اتر پردیش میں امتحانات میں بہت زیادہ نقل ہونے کا الزام لگایا ہے، میں نے کہتاہوں کہ ابھی کہیں امتحان ہو رہا ہو، تو بتائیں، بی جے پی کی حکومت میں ہی پیپرآؤٹ کرنے والے گرفتارکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی بتائیں کہ جب امریکہ کے صدر براک اوباماہندوستان آئے تھے۔تب آپ نے کس کی نقل کرکے سوٹ بنوایا تھا، ہم جانتے ہیں کہ دنیا کے کسی دوسرے حصے میں کوئی بڑاآدمی تھا،اس نے اپنے سوٹ پر باریک حروف میں نام لکھواکر ڈیزائننگ بنوایا تھا، وہی کام مودی نے کیا۔


Share: