ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں 30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی کار - بال بال بچ گئے مسافر

کمٹہ میں 30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی کار - بال بال بچ گئے مسافر

Sat, 16 Nov 2024 18:00:21  SO Admin   S.O. News Service

کمٹہ،  16 / نومبر (ایس او نیوز) کیرالہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد جب مہاراشٹرا کے کیرالہ کی طرف سفر کر رہے تھے تو کمٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر ان کی کار بے قابو ہو کر قریب میں واقع  30 فٹ گہری کھائی میں گر گئی مگر خوش قسمتی سے اس میں موجود تینوں افراد جسمانی نقصان سے محفوظ رہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ہائی وے پر سامنے مویشی آنے پر کار ڈرائیور نے تصادم سے بچنے کی  کوشش کی تو کار بے قابو ہوگئی اور الٹ کر کھائی میں گر گئی ۔ 
    
کمٹہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کر لیا ۔


Share: