ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کسانوں کے بل معاف کرنے سے مودی کو کس نے روکا؟ مودی پر لالوکاحملہ، 56انچ والے مودی کو قرار دیا ڈرپوک

کسانوں کے بل معاف کرنے سے مودی کو کس نے روکا؟ مودی پر لالوکاحملہ، 56انچ والے مودی کو قرار دیا ڈرپوک

Tue, 21 Feb 2017 11:20:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتوار کو یوپی کے فتح پور میں وزیر اعظم مودی کے بیان پر کافی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے کئی بڑے لیڈروں نے اس بیان پر احتجاج کیا ہے۔اس سلسلہ میں لالو پرساد نے ایک کے بعدایک کئی ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھاہے۔لالو نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ملک نے ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو سینے پر اپنی پارٹی کا نشان چسپاں کرکے مذہب اور ذات کی بات کرکے ہم وطنوں کے جذبات کو بھڑکانے کا کام کرتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں، انہوں نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ آپ پی ایم ہیں صاحب!ملک میں شمشان بنانے اور کسانوں کے بل معاف کرنے سے کسی نے روکا ہے کیا؟ 56انچ والا شخص ڈرپوک راستے سے ملک کو گمراہ نہیں کرتا۔نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم پر حملہ بولا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترقی اور تبدیلی کی بات کرتے کرتے مذہب کے کارڈ پر واپس آ گئے ہیں، یوپی میں بی جے پی کی حالت خراب ہوتی نظر آرہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو فتح پور میں اپنی انتخابی ریلی میں سماج وادی پارٹی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ گاؤں میں اگر قبرستان بنتا ہے تو شمشان بھی بننا چاہیے ، رمضان میں بجلی ملتی ہے تو دیوالی پر بھی بجلی ملنی چاہیے، ہولی پر بجلی ملتی ہے تو عید پر بھی بجلی ملنی چاہیے ، ذات مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے ، اونچ نیچ کا فرق نہیں ہونا چاہیے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کا کام ہے امتیاز سے پاک حکومت چلانا، مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاتھا کہ ناانصافی کی جڑوں میں امتیازی سلوک ہے، دلت سے پوچھو تو وہ بولتے ہیں کہ پورا فائدہ او بی سی لے لے رہا ہے، او بی سی سے پوچھو تو وہ کہتے ہیں کہ یہ فائدہ یادو لے رہے ہیں، باقی سب مسلمانوں کو چلا جا رہا ہے۔


Share: