ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش؛ کئی علاقے زیر آب

کرناٹکا کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش؛ کئی علاقے زیر آب

Thu, 28 Jul 2016 02:57:05  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔27جولائی(ایس او نیوز) ریاست بھر میں موسلادھار بارش سے کل رات عام زندگی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ بنگلور ، شیموگہ اور رائچور اضلاع میں زور دار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سرکاری بسوں کی ہڑتال سے پریشان مسافروں کیلئے بارش اضافی پریشانیوں کا سبب بنا ۔کل رات نو بجے کے قریب شروع ہوئی بارش آدھی رات تک بھی جاری رہی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے ساتھ سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا اور جابجا ٹریفک جام کی صورتحال رہی۔ بنگلور میں 2.1سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ¿ موسمیات نے 31 جولائی تک ایسی ہی صورتحال کی پیشین گوئی کی ہے۔ شہر کے ملیشورم، جئے نگر، سٹی مارکیٹ، میجسٹک ، بی ٹی ایم لے آ¶ٹ، مارتھلی ، یلہنکا اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے بھاری ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ بارش چامراج نگر ضلع میں گیارہ سنٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس ضلع میں بھی سڑکوں پر پانی بھرجانے کے سبب لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑی۔رائچور میں تقریبا30ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرجانے کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شیموگہ میں مسلسل بارش کے سبب ایک کینال کا کنارہ ٹوٹ گیا، جس کے سبب کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال دیکھی گئی۔یہاں کے این ٹی روڈ پمپ سیٹوں کے ذریعہ پانی نکالا گیا۔ فائر فورس اور حفاظتی عملے کو بچا¶ کے کاموں پر مامور کیاگیا۔ صورتحال کی ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کی طرف سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
 


Share: