بنگلورو۔28/جولائی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا آج صبح اپنے سخت علیل فرزند راکیش کی عیادت کیلئے بلجیم روانہ ہوگئے۔ بلجیم کے شہر آنٹورک کی یونیورسٹی اسپتال میں راکیش زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ان کی بیوی پوترا،وزیراعلیٰ پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق، پارلیمانی سکریٹری کووند راج ودیگر بھی بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس دوران دفتر وزیر اعلیٰ کے ذرائع نے بتایاکہ بلجیم سے ملی اطلاعات کے مطابق راکیش کی صحت میں مسلسل سدھار دیکھنے میں آیا ہے۔دورہئ یوروپ کیلئے دوستوں کے ہمراہ روانہ راکیش نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے فوراً بعد انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فوری طور پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے راکیش کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے رابطہ قائم کیا، سشما سوراج نے بلجیم کے ہندوستانی سفارت خانہ کو ہدایت دی کہ راکیش کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے اور ان کی صحت کے بارے میں سدرامیا کو مسلسل معلومات فراہم کی جائیں۔ آج صبح چار بجے سدرامیا اپنے افراد خانہ اور افسران کے ساتھ بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔