ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس ،این سی پی کے لوگوں کوبھر کر وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کو ہی کانگریس بنا دیا:شیوسینا

کانگریس ،این سی پی کے لوگوں کوبھر کر وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کو ہی کانگریس بنا دیا:شیوسینا

Tue, 28 Feb 2017 10:50:13  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 27؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایم سی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سے ہی شیوسینا مسلسل بی جے پی کے خلاف جارحانہ تیور اختیار کئے ہوئے ہے، آج پھر اپنے ترجمان ’سامنا ‘کے اداریہ میں شیوسینا نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اس میں پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کا بیان شائع ہواہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے میئرکے لیے کانگریس کے ساتھ نہ جانے کا اعلان کیا ہے، بی جے پی کو ویسے اس کی ضرورت بھی کیوں ہوگی؟ کانگریس -این سی پی کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں بھر کر وزیر اعلی نے بی جے پی کو ہی کانگریس بنا دیا ہے، بی جے پی کو اس طرح سے کانگریسی کرن مہاراشٹر اور ملک کو کہاں لے جائے گا؟شیوسینا نے جموں و کشمیر میں محبوبہ مفتی کی پارٹی سے بی جے پی کے اتحاد پر بھی طنز کسا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس تو خطرناک ہے ہی ، لیکن افضل گرو کو شہید ماننے والی محبوبہ مفتی کے ساتھ اقتدار میں بنے رہنا اور بھی خطرناک ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعداوشمار ملنے سے ضروری نہیں کہ شہرت بھی ملے گی۔


Share: