ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کابل بم حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

کابل بم حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

Tue, 25 Jul 2017 19:29:58  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے روز مغربی کابل میں بارود بھری کار کے بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس واقعے میں 24افراد ہلاک جب کہ 42زخمی ہوئے ہیں۔ایک بیان میں، ایمنسٹی کی محقق حوریہ مصدق نے کہا ہے کہ اس خوفناک حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق، جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ کل ہی کی بات ہے کہ کابل میں لوگ شہر کی تاریخ کے مہلک ترین حملوں کی پہلی برسی منانے کی تیاری کر رہے تھے؛ جب کہ آج وہ مزید ہلاکتوں پر ماتم کناں ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ افغان تنازع شروع ہوئیتقریباً 16برس ہوچکے ہیں، جس میں شہری آبادی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
حوریہ مصدق نے کہا ہے کہ اس سال کے پہلے نصف کے دوران بہت زیادہ انسانی نقصان ہو چکا ہے، جن میں خواتین اور بچے بدترین متاثر ہوئے ہیں۔ اور، نہ تو افغان حکومت، نہ ہی بین الاقوامی برادری لوگوں کی حالتِ زار کی جانب ضروری دھیان دے پا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کو چاہئے کہ لوگوں کو تحفظ کی فراہمی اپنی پالیسیوں کا محور بنائے۔ دریں اثنا، یورپی یونین کے ملک یہ سنگدلانہ دعوے بند کر دیں کہ افغانستان محفوظ ہے، جہاں مہاجرین اور پناہ کی حصول کے خواہشمند لوٹ سکتے ہیں۔
ادھر افغانستان میں اقوام متحدہ کے اعانتی مشن کے مطابق، اس سال یکم جون سے 30جون کے دوران 1662شہری ہلاک ہوئے، جو عالمی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کردہ اعداد و شمار کے لحاظ سے کسی شش ماہی کے دوران شہری آبادی کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔اطلاعات کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے میں کم از کم 35افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کے مطابق واقعہ پیر کو علی الصباح کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا جہاں کئی اہم سیاست دانوں اور سرکاری افسران کی رہائش گاہیں تھا۔
 


Share: