ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کئی سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں! اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ

کئی سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں! اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ

Mon, 05 Jun 2017 14:25:04  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،4جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اجتماعی افطاری کا کلچر تو پوری دنیا میں ہے اور مسلمان روزہ دار ایک دوسرے کو افطاری میں شریک کرنے کو باعث اجر وثواب سمجھتے ہیں مگر ترکی میں ایک گاؤں کے لوگ گذشتہ 15 سال سے ماہ صیام کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔ ترکی کی ریاست یوزغات کے نواحی علاقے کارلی کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ صیام ایک دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کارلی ایک چھوٹا قصبہ ہے جس میں 30گھر ہیں۔ گاؤں کے تمام افراد ایک مقامی مسجد کے زیر انتظام سماجی بہبود مرکز میں افطاری سے قبل جمع ہوتے ہیں۔گاؤں کے میئر رجب ضویغو کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تیس کنبے ہیں اور پورے ماہ صیام کے دوران روزانہ ایک کنبے کو افطاری کے انتظامات اور کھانے بنانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اس کے باوجود دوسرے پڑوسی بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی مستقبل میں بھی محلے کے تمام افراد اسی طرح شیر وشکر رہیں گے اجتماعی افطاری، اخوت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کی اجتماعی افطاری کی برکت ہے کہ یہاں پر کسی کو دوسرے سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہم ایک خاندان کے افراد کی طرح ایک دوسرے کے دکھ اور درد میں شریک ہوتے ہیں۔


Share: