بنگلور،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کندھے کی چوٹ سے مکمل طور پر نکل چکے ہیں، وہ ممبئی انڈینس کے خلاف کل آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کے لئے فٹ ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔غور طلب ہے کہ وراٹ کو آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کوہلی کو دائیں کندھے میں چوٹ لگی تھی، وہ ہسپتال میں چوتھا ٹیسٹ اور آئی پی ایل کے ابتدائی تین میچوں نہیں کھیل سکے تھے۔بی سی سی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرسی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے میچ فٹنس حاصل کر لی ہے، وہ ممبئی انڈینس کے خلاف اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وراٹ اس سے پہلے کندھے کی چوٹ کا علاج کرا رہے تھے۔بدھ کو انہوں نے بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوران فیلڈنگ بھی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ہلکی پھل ایکسرسائز بھی کی اور فیلڈنگ ڈرل میں ایک بھی کیچ نہیں چھوڑا۔ اس سے پہلے وہ پویلین میں بیٹھ کر کرس گیل اور سچن بے بی کو بیٹنگ کرتے دیکھ رہے تھے۔
فیلڈنگ میں پریکٹس کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ کیپر کیدار جادھو کی طرف بہت سے تھرو بھی پھینکے۔ اس سے ان کے چوٹ پر قابو پانے کے اشارے پہلے ہی مل چکے تھے۔ بتا دیں کہ کچھ دنوں پہلے وراٹ نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ میں جم سیشن کی ویڈیو ڈالی تھی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ دوبارہ میدان میں واپسی کا اور انتظار نہیں کر سکتے۔ 14 اپریل تک ضرور واپس آؤں گا۔غور طلب ہے کہ آئی پی ایل 2017 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کرس گیل کی قیادت میں تین میچ کھیل چکی ہے، جن میں صرف ایک میچ میں جیتی اور باقی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔