چنتامنی:29 /جولائی(محمد اسلم/ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع چنتامنی سٹی کے بلدیہ دفتر میں آج تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ بھر میں 70 /ویں یوم آزادی کی تقریب کو منانے کیلئے سرکاری افسران و کنڑا ودیگر تنظیموں کے کارکنان کو اکھٹا کر کہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں تعلقہ کے مختلف کنڑا تنظیمیں و مسلم تنظیموں کے کارکنان غیر حاضر رہے صرف گنے چنے تنظیموں کے کارکنان نظر آئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار جے۔اے۔نارائن سوامی نے بتایا کہ چنتامنی ٹاون کے جھانسی رانی میدان میں 70 /ویں یوم آزادی تقریب کو بہت ہی عالیشان پیمانے پرمنانے کیلئے تعلقہ انتظامیہ مکمل تیاریوں میں مصروف ہے۔15اگست کے صبح 9بجے جھانسی رانی میدان میں رُکن اسمبلی کرشناریڈی کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوگی۔اُس وقت حلقے کے تمام سرکاری افسران اور سرکاری اسکولس کے ٹیچرس اور ذمہ دارن کو ضرور شرکت کرنا ہوگا۔اور اسکولوں کے طلبہ کے ساتھ وقت پر جھانسی رانی میدان پہنچنے کیلئے سختی سے ہدایت محکمہ تعلیمات عامہ کو دینا ہوگا۔کیونکہ ہر سال یہاں دیکھا جارہا ہے کے اسکولوں کے اساتذہ جھانسی رانی میدان نہیں آتے اگر آتے بھی ہیں تو تقریب ختم ہونے سے پہلے چلے جاتے ہیں ایسے اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیمات عامہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنا ہوگا۔
اجلاس میں تعلقہ پنچایت کے نائب صدر شرنیواس نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا چنتامنی حلقے کے 35گرام پنچایتوں کو مفت قومی جھنڈے فراہم کئے جائینگے۔اس موقع پر بی ای او محمد خلیل،ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی،سمیت کئی سرکاری افسران موجود رہے۔