دالبندین 23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک حملے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔دونوں اہلکاروں کو سینیچر کی شب ضلع کی تحصیل دالبندین میں نشانہ بنایا گیا۔دالبندین میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو دالبندین شہرکے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر تھے جو کہ فائرنگ کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ای میل پربھیجے جانے والے ایک بیان کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔دالبندین کوئٹہ سے مشرق میں اندازاً 345کلومیٹرسے زائدکے فاصلے پرواقع ہے۔یہ ایران اور افغان سے متصل سرحدی ضلع چاغی کا ہیڈ کوارٹر ہے جو کہ کوئٹہ اور ایران کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ پر واقع ہے۔اس علاقے میں میں پہلے بھی کبھی کبھار ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنزکیے ہیں۔پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے شبے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے سات ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 7کلو دھماکہ خیز مواد برآمدکیاگیا۔قلعہ عبداللہ اور لورالائی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کاروائی میں شدت پسندی کی کاروائی میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔