ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چارہ گھوٹالہ معاملے میں عدالت28فروری کوسماعت کرے گی 

چارہ گھوٹالہ معاملے میں عدالت28فروری کوسماعت کرے گی 

Tue, 21 Feb 2017 10:58:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )تقریبا 950کروڑ کے چارہ گھوٹالہ معاملے میں ملزم لالو پرساد یادو کو کچھ اور راحت مل سکتی ہے،لالو پرساد یادو کی جانب سے معاملے کی کچھ دفعات ہٹائے جانے کی اپیل پر دائر درخواست پر سپریم کورٹ 28؍فروری کو سماعت کرے گا۔لالو پرساد یادو کی طرف سے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ تمام معاملات میں الزام ایک جیسے ہیں ، اس لیے معاملے کو لے کر درج کیے گئے مختلف معاملوں کی سماعت کی ضرورت نہیں ہے، سب کی سماعت ایک ساتھ کی جا سکتی ہے۔وہیں، سی بی آئی کی جانب سے رنجیت کمار نے کہا کہ لالو پرساد کے خلاف6الگ الگ مقدمات درج ہیں، جن میں سے ایک معاملے میں وہ مجرم قرار دئے گئے ہیں اور معاملہ ہائی کورٹ میں زیرِالتواہے۔سی بی آئی کی جانب سے رنجیت کمار نے یہ بھی کہا کہ تمام معاملات میں وقت، رشوت کی رقم اور لین دین الگ الگ ہیں، اسی وجہ سے تمام معاملات کو ایک طرح سے نہیں دیکھا جا سکتا۔قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو یادو اور دوسرے پر سے کچھ دفعات ہٹائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ سماعت کر رہا ہے۔دراصل، جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے نومبر 2014میں لالو کو راحت دیتے ہوئے ان پر لگے گھوٹالے کی سازش رچنے کا الزام ہٹا دیا تھا، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایک ہی جرم کے لیے کسی شخص کو دو بار سزا نہیں دی جا سکتی، تاہم ہائی کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ لالو یادو کے خلاف آئی پی سی کی دو دیگر دفعات کے تحت مقدمہ جاری رہے گا۔ اس فیصلے کے 8 ماہ بعد سی بی آئی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جولائی میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔تقریباََ 950کروڑکے چارہ گھوٹالے کے آرسی ؍20اے ؍96معاملے میں لالو پرساد یادو کے علاوہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگناتھ مشرا،جے ڈی یو ایم کے پی جگدیش شرما سمیت 45افراد ملزم ہیں، ان سب پر چائی باسا خزانے سے 37.7کروڑ روپے غیر قانونی طریقہ سے نکالنے کا الزام ہیں۔


Share: