ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاناما کیس میں نواز شریف کے سمدھی بھی نااہل قرار

پاناما کیس میں نواز شریف کے سمدھی بھی نااہل قرار

Fri, 28 Jul 2017 20:51:25  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف ان کے خاندان اور وفاقی وزیرخزانہ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا ہے جب کہ سب کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار شریف خاندان کے لیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسحاق ڈار ماضی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مشیر بھی رہے ہیں۔
 


Share: