ویلنگٹن ،26مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیا آپ کو یقین کریں گے کہ پالتو طوطے کی موت کی خبر نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈگ بریسویل کو 100 گھنٹے سماجی خدمت کی سزا دلوا دی۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ڈگ بریسویل کو شراب پی کر گاڑی چلانے کا مجرم پائے جانے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔ دراصل ان کے پالتو جانور طوطے کو کتے نے مار دیا تھا، جس سے دکھی ہوکر انہوں نے کافی شراب پی لی۔ اس 26 سالہ کھلاڑی کو جب گزشتہ ماہ پولیس نے پکڑا تو وہ نیوزی لینڈ میں شرابپینے کی قانونی حد سے تین گنا زیادہ نشے میں تھے۔ یہ 10 سال میں ان کا شراب پی کر گاڑی چلانے کا تیسرا جرم تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ بریسویل ایک پروگرام میں تھے، تب اس کی بیوی نے انہیں فون کر بتایا کہ ان کے پالتو طوطے کو کتوں نے مار دیا، اس کے بعد بریسویل نے گاڑی چلاکرجلد گھر پہنچنے کا فیصلہ کیا۔بریسویل کے وکیل رون میس فیلڈنے کہا کہ یہ جرم سڑک کے قواعد کی خلاف ورزی کرنا نہیں تھا بلکہ انہیں اپنی بیوی کی فکر تھی کیونکہ اس طوطے سے ان کا کافی لگاؤ تھا۔
ڈگ بریسویل نے 27 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 14 ہی ٹی 20 میچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ تیز گیند باز بریسویل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 72 وکٹ حاصل کئے ہیں، جس میں 40 رن دے کر چھ وکٹ ان اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ون ڈے میچوں میں 18 وکٹ اس گیند باز کے نام پر درج ہیں جبکہ ٹی 20 میچوں میں انہوں نے 17 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ بریسویل نے زمبابوے کے خلاف 15 اکتوبر 2011 کو ٹی 20 میچ کھیل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔