ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹرمپ پیرس معاہدے سے علیحدگی کا ارادہ رکھتے ہیں: رپورٹ

ٹرمپ پیرس معاہدے سے علیحدگی کا ارادہ رکھتے ہیں: رپورٹ

Sun, 28 May 2017 18:05:04  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قابل اعتماد ساتھیوں بشمول ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے سربراہ اسکاٹ پروایٹ کو بتایا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی معاہدے سے علیحدہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ بات ’’ایکسزیوس نیوز ویب سائٹ‘‘ نے اس معاملے سے آگاہی رکھنے والے تین ذرائع کے حوالے سے ہفتے کو بتائی۔ہفتہ کو صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی حمایت سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وائٹ ہاوس نے اس پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔اس فیصلے سے متعلق آگاہی رکھنے والے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی 'روئٹرز' کو بتایا کہ ٹرمپ کے متوقع اعلان سے قبل توانائی کی بڑی کمپنیوں اور بڑے کارپوریشنز کے سربراہان کے ساتھ دو میٹنگز رکھی گئی تھیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ اجلاس اب بھی ہوں گے یا نہیں۔
گروپ سیون کے اٹلی میں ہونے والے اجلاس کے آخری روز بھی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پیرس معاہدے کے بارے میں اپنے حتمی فیصلے کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔انھوں نے اس اجلاس میں اتحادیوں کی طرف سے اس معاہدے کو تسلیم کرنے کے دباو کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ٹرمپ عالمی حدت ’’گلوبل وارمنگ‘‘ کو پہلے ہی ایک دھوکہ قرار دیتے آئے ہیں۔


Share: