ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ویتنام:ڈایالائسز کے دوران سات مریض ہلاک

ویتنام:ڈایالائسز کے دوران سات مریض ہلاک

Wed, 31 May 2017 11:44:49  SO Admin   S.O. News Service

ویتنام 30مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ویتنام کے ایک ہسپتال میں ڈایالائسز کے دوران سات مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار دان تری کے مطابق دیگر گیارہ مریضوں کی حالت خراب ہو گئی ہے، جن میں سے ایک تشویش ناک صورت حال کا شکار ہے۔ ڈاکٹر ترونگ دوآنگ نے بتایا کہ یہ تمام اٹھارہ مریض گزشتہ کئی برسوں سے معمول کے مطابق اپنے گردے صاف کرانے آتے تھے۔ ڈاکٹر کے بقول ان کی ہلاکتوں کی اصل وجہ کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران ادویات اور دیگر آلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 


Share: