ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزارت انصاف کے18شعبے حجاج و معتمرین کی خدمت پرمامور

وزارت انصاف کے18شعبے حجاج و معتمرین کی خدمت پرمامور

Thu, 28 Jul 2016 16:52:35  SO Admin   S.O. News Service

ریاض28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے دیگر محکموں کے ساتھ وزات قانون و انصاف بھی زائرین بیت اللہ کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ محکمہ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج کے موقع پرعازمین حج کی خدمت کے لیے وزارت انصاف کے18ذیلی شعبے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر اپنی خدمات مہیا کریں گے۔ وزارت انصاف کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد عبدالعزیز العمیرہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ محکمہ انصاف کے تمام ذیلی شعبے حجاج ومعتمرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ رواں موسم حج کے موقع پر محکمہ انصاف کی جانب سے حجاج کرام کی مکہ مکرمہ کی حدود کے اندر اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران آمدورفت کے دوران انہیں ہر ممکن قانونی رہ نمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔ محکمہ انصاف کے ڈیڑھ درجن اداروں کی ٹیمیں مشاعر مقدسہ(منیٰ اور عرفات)میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر موجود رہیں گی جو حجاج کرام کی جانب سے قربانی کے جانوروں کے حصول اور ان کی نیابت میں قربانی کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ فوت ہونے والے حجاج کرام کے سامان کی حفاظت، حجاج کی امانتوں کی حفاظت اور گم یا چوری ہونے والے سامان کی تلاش میں ان کی معاونت کریں گی۔سیکیورٹی حکام کی طرح محکمہ انصاف کی موبائل ٹیمیں حجاج کرام کیساتھ ساتھ سفر کریں گی۔ اس دوران عازمین حج کو درپیش قانونی مشکلات کے فوری حل میں ان کی مدد اور رہ نمائی کے ساتھ انتظامی امور میں بھی معاونت کریں گی۔ڈاکٹر العمیرہ کاکہناتھا کہ محکمہ انصاف کی جانب سے 18ذیلی شعبوں کی ٹیموں کو حجاج کرام کی رہ نمائی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں بیت المال کے26ملازمین کو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذیلی شعبوں کی ٹیمیں حجاج کے سامان کی گم شدگی کی صورت میں اس کی تلاش، سامان کے چوری ہونے پر ڈھونڈنے میں مدددینے، ہنگامی ضروریات کے پیش نظر ان کی ضروریات پوری کرنے، کسی مجرمانہ سرگرمی کا موقع پر قانونی نوٹس لینے اور حجاج کو قانونی تحفظ مہیا کرنے اورحجاج کو ان کے متعلقہ مراکز اور قیام گاہوں تک پہنچانے میں مدد مہیا کریں گے۔محکمہ انصاف نے حرم مکی شریف میں پانچ عدالتی مراکز قائم کیے ہیں جب کہ چھٹا مرکز المعیصم، ساتواں وادی العقبہ میں جمرہ عقبہ،آٹھواں وسطیٰ منیٰ، نواں مناں میں الخیف کے مقام پر قائم کیا جائے گا۔


Share: