جموں، 11؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتوار کو سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے دوران 8 شہریوں کی ہلاکت کی مخالفت میں وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب کی گئی ہڑتال کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی معمولات زندگی درہم برہم ہے۔وہیں، مظاہرین نے شوپیاں میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ایک اور اسکول میں آگ لگا دی ہے۔قابل ذکرہے کہ اس سے پہلے مشتعل ہجوم نے پیر کو بھی بڈگام میں ایک اسکول میں آگ لگا دی تھی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ،ہڑتال کی وجہ س دکانیں، تجارتی ادارے، تعلیمی ادارے، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہے اور گاڑیاں بھی سڑکوں پر نہیں چلیں، جس سے سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا ۔متحدہ حریت نے سری نگر پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران 8 افراد کی ہلاکت کی مخالفت میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔