حیدرآباد، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر رہے سنجے بارو کا کہنا ہے کہ اگر این ڈی اے حکومت سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤکوبھارت رتن دینے کا اعلان کرتی ہے تو یہ بہت اچھا قدم ہوگا۔راؤ کے ہندوستان کے وزیراعظم بننے کے25سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پینل مذاکرات کے دوران سامعین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بارونے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ اگلے ہفتے پی وی نرسمہا راؤ کا 95ویں یوم پیدائش ہے۔راؤکیلئے(بھارت رتن کا اعلان کرنا)وزیراعظم(نریندرمودی)کی جانب سے بہت اچھا قدم ہوگا۔بارو کی نئی کتاب اگلے ماہ مارکیٹ میں آنے والی ہے۔ملک میں اقتصادی اصلاحات کرنے اورمعیشت کو مشکل گھڑی سے باہر نکالنے کے لئے بطور وزیر اعظم راؤ کی بارو نے خوب تعریف کی ہے۔کل رات ہوئی اس مذاکرات میں دیگر شریک تھے سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر. وجیراما راؤ اور راؤ کے پوتے اور بی جے پی لیڈر سبھاش۔اس موقع پر بارو نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ 1991میں راؤ کو وزیر اعظم کے عہدے پرنامزد کیا گیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہواتھا۔کانگریس کے وزیروں نے انہیں وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہ راؤنے اقتصادی اصلاحات سے متعلق صلاحوں کو صرف لاگو کیا تھا، بارونے کہا کہ پالیسیوں کو لاگو کرنے کاپورافیصلہ راؤ کا تھا۔