ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نائیجریا میں ایبولا وائرس کے خلاف طبی حفاظتی اقدامات میں اضافہ

نائیجریا میں ایبولا وائرس کے خلاف طبی حفاظتی اقدامات میں اضافہ

Tue, 16 May 2017 18:40:40  SO Admin   S.O. News Service

ابوجا،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائیجیریا میں حکومت نے ایبولا وائرس کے خلاف طبی حفاظتی اقدامات سخت تر کر دیے ہیں۔ ان اضافی اقدامات کی وجہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں انتہائی خطرناک ایبولا وائرس کے نئے کیسز کا سامنا آنا بنی۔ کانگو میں اب تک ایبولا وائرس کی انسانوں میں موجودگی کے متعدد نئے واقعات سامنے آ چکے ہیں اور کم از کم تین افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ نائیجیریا میں ملکی ہوائی اڈوں کے نگران محکمے نے ملک میں داخل ہونے والے اور ممکنہ طور پر ایبولا وائرس سے متاثرہ مسافروں کی شناخت اور معائنے کے لیے خصوصی اقدامات متعارف کرا دیے ہیں۔ 2014ء میں اسی ایبولا وائرس کے ہاتھوں مغربی افریقہ میں گیارہ ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: