محکمہ صحت خاندانی بہبود حکومت ہند نے چلائی ویکسین مہم
نئی دہلی19فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت ہند کا محکمہ صحت وخاندانی بہبود نے میزلس اور روبیلا وائرس کے خلاف ویکسین مہم کا قومی سطح پر آغاز کیا ہے جس کے تحت 9ماہ کے بچوں سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو یہ ٹیکے لگائے گا۔7فروری سے ٹیکہ ابھیان کا آغاز ہندوستان کی5ریاست تاملناڈو، پونڈیچیری،کرناٹک ،گوا، لکشدیپ سے کی گئی ہے اوراس مہم کے تحت 41 کروڑ بچوں کو ویکسین لگانے کا چیلینج حکومت ہند کی صحت کی وزارت کے سامنے ہوگی اوراس ابھیان کو پوراکرنے کے لئے تقریبا 9 سال کی مدت کی ضرورت ہوگی، اس طرح سے یہ دنیا کا سب سے بڑا ویکسین ابھیان مانا جا سکتا ہے۔ یہ باتیں مولانا آزاد روڈ پر واقع نرمان بھون میں محکمہ صحت وخاندانی بہبود حکومت ہند کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پردیپ ہلدار نے نامہ نگاروں کو بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ 5 ریاستوں میں چل رہے ٹیکہ کاری ابھیان میں اب تک 98 لاکھ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکا ہے اور ویکسین لگانے کے لئے ہم نے اسکولوں کو منتخب کیا ہے کیونکہ اس وائرس کا نشانہ 5 سے 15 سال تک کے بچے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ہم نے اپنے ساتھ 11 وزارت کو بھی اس ابھیان سے جوڑا ہے۔ڈاکٹر ہملدار نے بتایا کہ میزلس اور روبیلا وائرس نامی معصوم نظر آنے والے یہ وائرس اصل میں بہت ہی خطرناک ہے ،جو جان تک لے سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہر سال تقریبا 47 ہزار بچے میزلس وائرس کی زد میں آکر جان گنوا دیتے ہیں جبکہ35 ہزار روبیلا وائرس کی وجہ سے معذور پیدا ہوتے ہیں۔روبیلاوائرس سے حاملہ خواتین کی جان کا بیحد خطرہ رہتا ہے جس کی وجہ سے حمل میں ہی بچے کی موت ہو جاتی ہے یا پھر وہ معذورہی پیدا ہو تے ہیں،ان دونوں وائرس سے حفاظت کرنا حکومت کے لیے کسی چیلینج سے کم نہیں ہے، کیونکہ اس کی علامات بالکل ہی عام ہوتی ہے اورعلامت میں لوگوں کو آسانی سے بیماری کا پتہ بھی نہیں چلتا اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد ہلکا بخار اور سوجن ہونا شروع ہوتاہے اوراس سے الرجی بھی ہو سکتی ہے لیکن ایسا محض 50 لاکھ میں سے 1 بچے کو ہی ہوتا ہے،اس ویکسین کے سائیڈ افکٹ نہ کے برابر ہے .10 لاکھ لوگوں میں سے صرف20 لوگوں پر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے مگر 98 لاکھ لوگوں میں جنہوں نے ابھی یہ ویکسین لگوایا ہے ان میں کسی کو بھی اس کا سائیڈ افکٹ دیکھنے کو نہیں ملا جو میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ میزلس اور روبیلا وائرس کو ختم کرنا حکومت کا بہت بڑاہدف ہے مگر ہمیں امید ہے کہ اس وائرس پر بہت جلد قابوپاسکیں گے۔