ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ختم ہو جائے گی: اکھلیش یادو کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ختم ہو جائے گی: اکھلیش یادو کا دعویٰ

Mon, 11 Nov 2024 17:59:26  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 11/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے سے ایک پیشین گوئی کی ہے۔ پیر کے روز کندرکی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ اپنی کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پر کرسی بچانے کا دباؤ ہے، کیونکہ دہلی میں بیٹھے لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مہاراشٹر انتخابات کے بعد یوگی کی کرسی خطرے میں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ یوگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ دہلی گئے تھے اور چاہتے تھے کہ اپنا کچھ بنوا لیں، لیکن اپنا کچھ نہ بنا پائے، سب کارگزار طور پر چل رہا ہے۔ یہ نظامِ قانون کی بہت دُہائی دیتے ہیں، لیکن ان کا سب سے بڑا پولیس افسر ابھی تک کارگزار ہے، مستقل نہیں ہو پایا۔ دہلی والے انتظار کر رہے ہیں کہ کب کرسی چھین لیں۔

اس سے قبل دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی کے تعلق سے اسی طرح کی پیشین گوئی کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخاب کے نتائج کے دو ماہ کے اندر یوگی آدتیہ ناتھ کو یوپی کے وزیر اعلیٰ عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا۔

بہرحال، سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بھروسہ دلا رہا ہوں، مہاراشٹر میں بی جے پی ہارے گی اور یوپی میں کرسی چھین لی جائے گی۔ ان کی کرسی تبھی چلی گئی ہوتی جب انھیں لگا کہ نزول کی زمین مسلم بھائیوں کی زمین ہے۔ جب سب اراکین اسمبلی اکٹھا ہوئے اور کہا کہ کرسی چھین لیں گے۔ تب وہ ڈر گئے اور قانون کو واپس لے لیا۔


Share: