موگابے،26جولائی(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)زمبابوے کی پارلیمان نے ایک قانونی بل کے ذریعے صدر رابرٹ موگابے کو عدلیہ پر بے پناہ اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔ اس طرح اب صدر موگابے بغیر کسی پارلیمانی منظوری کے ججوں کی تقرری کر سکیں گے۔ 93سالہ رابرٹ موگابے کو یہ اختیارات حاصل ہو گئے ہیں کہ وہ چیف جسٹس، ان کے نائب اور جج کا تقرر خود کر سکتے ہیں۔ موگابے کی جماعت 270 رکنی پارلیمان میں بھاری اکثریت کی حامل ہے۔ اس اقدام پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی عدلیہ کمزور ہو جائے گی۔