ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پور: سی آر پی ایف کی کارروائی، جیریبام میں تصادم کے دوران 11 عسکریت پسند ہلاک، ایک اہلکار زخمی

منی پور: سی آر پی ایف کی کارروائی، جیریبام میں تصادم کے دوران 11 عسکریت پسند ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Tue, 12 Nov 2024 10:42:57  SO Admin   S.O. News Service

منی پور، 12/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) منی پور کے جیریبام علاقے میں سی آر پی ایف کی بڑی کارروائی میں 11 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سی آر پی ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ٹیم پر اچانک حملہ کیا، جس کے جواب میں یہ جوابی کارروائی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

منی پور میں گزشتہ 3 دنوں سے سیکورٹی فورسز نے زبردست تلاشی مہم چلائی ہوئی ہے۔ منی پور کی پہاڑی اور گھاٹی کے اضلاع میں تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے کئی اسلحے، گولہ بارود اور آئی ای ڈی ضبط کیے ہیں۔ آسام رائفلز نے سوموار کو ایک بیان میں اس بات کی جانکاری دی کہ ہفتہ کو آسام رائفلز اور منی پور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک تلاشی مہم چلائی۔ جس کے تحت چورا چندر پور ضلع کے ایل کھونومفائی گاؤں سے متصل ایک جنگل سے ایک 303 رائفل، دو 9 ایم ایم پستول، چھ 12 سنگل بیرل رائفل، ایک 22 رائفل، گولہ بارود اور دیگر جنگی اشیاء ضبط کیے ہیں۔

 کانگ پوکپی ضلع کے ایس چونگوبنگ اور ماؤہنگ کے درمیان مشترکہ ٹیم کی طرف سے ایک اور کارروائی کی گئی ہے۔ جس میں ایک 5.56 ملی میٹر انساس رائفل، ایک پوائنٹ 303 رائفل، دو ایس بی بی ایس بندوقیں، دو 0.22 پستول، دو امپروائزڈ پروکٹائل لانچر، گرینیڈ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ دوسری جانب آسام رائفل، منی پور پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے بھی ایک خفیہ مہم شروع کیا۔ جس کے تحت اتوار کو کاکچنگ ضلع کے اٹانگ پوکپی کے ایک علاقہ سے مہم کے دوارن ایک 0.22 رائفل، گولہ بارود اور جنگ سے متعلق دوسرے اشیاء بھی ضبط کیے گئے ہیں۔


Share: