ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مقبوضہ یروشلم کی کشیدہ صورت حال، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

مقبوضہ یروشلم کی کشیدہ صورت حال، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

Sun, 23 Jul 2017 18:12:58  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یروشلم میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے تناظر میں سلامتی کونسل کا ایک بند کمرہ اجلاس منعقدہورہاہے۔ سفارت کاروں کے مطابق پیر کے روز منعقدہ اجلاس میں اس کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ اس اجلاس کی درخواست سویڈن، مصر اور فرانس کی جانب سے کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں اضافی فوجی نفری تعینات کی گئی ہے۔ چند روز قبل بیت المقدس کے علاقے میں ایک فلسطینی کی فائرنگ کے نتیجے میں دواسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے یروشلم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات متعارف کروادیے ہیں جن کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔
 


Share: