ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مظفر نگر و باغپت ضلع میں تنظیمی جائزہ، سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کا دورہ

مظفر نگر و باغپت ضلع میں تنظیمی جائزہ، سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کا دورہ

Sat, 18 Feb 2017 10:48:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17فروری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)جمعیۃعلماء ضلع باغپت مجلس منتظمہ کی میٹنگ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ٹانڈہ چھپرولی ضلع باغپت میں ضلعی صدر مفتی محمد عباس قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود مدنی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند،کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعےۃ علماء ہند ایک وفد جس میں مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی آر گنا ئزر جمعیۃعلماء ہند، مولانا محمد جمال قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ شامل تھے کے ہمراہ شریک ہوئے، تلاوت کلام پاک و نعت پاک اور مقامی و ضلعی ذمہ داران کی گفتگو کے بعدمیٹنگ سے مولا نا محمدجمال قاسمی نے دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے گاؤں گاؤں مکاتب قرآنیہ کے قیام اور موجودہ حالات کے مطابق اسکے تقاضوں کو پورا کرنے نیز مسلمانوں کے دلوں میں اس کی حقیقت اوراس کی مذہبی اہمیت کو سمجھنانے و اجاگر کر نے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ہمارے اکابرین نے ہماری نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے مقصد سے مکاتب قرآنیہ قائم کرنا شروع کیا تھا ۔ مولاناشفیق احمد القاسمی نے قیام و احیاء دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ہند اور اس کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس سے جڑنے اور اس کے نظام کو سمجھ کر اپنے اپنے علاقو ں میں کام کرنے کی ترغیب دی میٹنگ میں خصوصی طور پر مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے مفصل خطاب کیا موصوف نے اپنی تقریر میں دینی و دنیاو ی تعلیم، تحفظ شریعت ، اصلاح معاشرہ،عورتوں کے حقوق،بے جاگرفتاریاں اور ان کے مقدمات کی پیروی،فرقہ وارانہ فسادات وسماوی آفات میں تباہ انسانوں کی امداد واعا نت،نیز ملک کے موجو دہ حالات میں ملی وسماجی اتحاد و اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ان سب معاملات میں جمعیۃعلماء ہند مسلسل کوشاں ہے میٹنگ میں مشتر کہ مشورہ سے طے کیا گیا کہ آخرمارچ یا اپریل میں جب مرکزی قائدمحترم مولانا سید محمود مدنی تاریخ طے کریں گے انشاء اللہ ضلع میں عظمت اولیاء کانفرنس کی جائے گی۔ میٹنگ کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد قاسم نے چلائی ،دیگر تجاویز میں مدرسے کے سابق مدرس حافظ مشتاق صاحب کے لئے تعزیتی تجویز منظور کی گئی جبکہ ان کی یاد میں مدرسے کے ایک طالب علم نے نظم اور مولانا محمد یامین صاحب شیخ الحدیث کے صاحبزادے نے تعزیتی تقریر بھی کی ۔اس میٹنگ کی انتظامیہ میں مولوی عبدالخالق،مولانا محمد الیاس قاسمی،حافظ زبیراحمد،مولانا ابوبکر مظاہری وغیرہ سرگرم رہے۔ملک کے معروف و مقبول نعت خواں شاعرجناب حافظ وقاری احسان محسن مدظلہ نے حمد و مناجات پیش کیںآپ کی ہی دعا پر میٹنگ دوپہر پونے دو بجے ختم ہوئی، شام چار بجے وفد مدرسہ بدرالعلوم گڈھی دولت تحصیل کاندھلہ ضلع شاملی پہنچا جہاں مہتمم حضرت مولاناعاقل قاسمی صاحب ودیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی گئی، بعدہ مقام سرائے تعلقہ بڈھانہ ضلع مظفر نگرمیں جناب انیس پردھان(سابق)کے دولت خانے پر پہنچ کر ملاقات وگفتگو کے بعد مظلومین مظفر نگر فسادات کے لئے جمعیۃعلماء ہند کی تعمیر کردہ کالونی شیخ الہندنگر سرائے ضلع مظفر نگرمیں جاری مسجد و مکتب کے انتہائی مخلص و محنتی امام و معلم حافظ و قار ی حفیظ الدین صاحب جنکا گذشتہ دنوں اچانک انتقال ہوا جناب انیس پردھان اور کالونی کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شیخ الہند نگر پہنچ کرمرحوم حافظ صاحب کے بچوں سے ملاقات کرکے تعزیت مسنونہ پیش کیا، وفد بعد نماز مغرب بسی کلاں شاہ پور پہنچ کر علاقے کا معائنہ کیا، مدرسہ گلزار محمدی شاہ پور میں مہتمم مولانا اقبال صاحب اور ناظم مفتی محمد عادل صاحب و دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کر کے حالات حاضرہ پر گفتگو کی ،اسی مقام پر مدرسہ حسینیہ تاؤلی کے مہتمم مولانا مفتی عبدالصمد قاسمی صاحب سے بھی ملاقات ہو گئی، اس کے بعد مظفر نگر شہر میں جمعیۃعلماء ضلع مظفر نگر کے جنرل سیکریٹری حافظ وقاری محمد ذاکر قاسمی کے مکان واقع رحمت نگر پہنچ کر نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد قاری صاحب اور ان کے برادران محمد صادق حسین، محمد شارق حسین، محمد احمدحسین صاحبان سے ملاقات کر تے ہوئے انکے والد گرامی جناب حاجی صابر حسین مرحوم جن کا گذ شتہ دنوں انتقال ہوا ہے ان کے لئے تعزیت مسنونہ پیش کیااورایصال ثواب کرتے ہوئے دعاء مغفرت کی واضح ہو کہ مرحوم حاجی صاحب کا خانوادہ مدنی سے گہرا تعلق اور حضرت فدائے ملت رحمۃاللہ علیہ سے بیعت وارشاد کاتعلق تھا، حضرت کے وصال کے بعد جانشین فدائے ملت سے تجدید بیعت کی تھی ۔اسکے بعد وفدقاری عبد الماجد مہتمم مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سوجڑومظفر نگرسے ملاقات کرتے ہوئے رات ساڑھے دس بجے مظفر نگر سے دہلی کے لئے روانہ ہوا۔ 


Share: