ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصری رکن پارلیمنٹ کا گولن کو پناہ کا حق دینے کا مطالبہ

مصری رکن پارلیمنٹ کا گولن کو پناہ کا حق دینے کا مطالبہ

Thu, 28 Jul 2016 17:02:25  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے باور کرایا ہے کہ مصری حکام کے پاس اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہے کہ ترک حزب اختلاف کی شخصیت فتح اللہ گولن نے مصر سے سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔بدھ کے روز وزیراعظم کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران شریف اسماعیل نے کہا کہ اگر گولن نے ایسی کوئی درخواست پیش کی تو پہلے اس کاجائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن عماد محروس نے مصر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کو ایک فوری پارلیمانی درخواست پیش کی جس میں دونوں شخصیات سے مطالبہ کیا گیا کہ فتح اللہ گولن کو سیاسی پناہ کا حق دیا جائے۔محروس نے کہا کہ گولن اور ان کے حامیوں کو شدید کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ ترکی کی حکومت ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ناکام انقلاب کی منصوبہ بندی کے الزام میں ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ گولن کو ظالمانہ اقدامات کا بھی نشانہ بننا پڑا ہے جنہوں نے ترکی میں ان کے فلاحی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔محروس کے مطابق انہوں نے مصری حکام سے درخواست کی ہے کہ ترکی میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ان تمام عناصر کی میزبانی کی جائے اور ان کو رہنے کی سہولت فراہم کی جائے جن سے ترک صدر ایردوآن انتقام لینے اور ان کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ محروس نے باور کرایا کہ یہ ان لوگوں کا انسانی حق ہے ، ماضی میں بھی مصر نے ایسے قائدین اورحکومت مخالف حزب اختلاف کی شخصیات کی میزبانی کی ہے جن کو اپنے ملکوں میں قتل کے خطرے کا سامنا تھا۔اسماعیل محروس کا کہنا تھا کہ ترک صدررجب طیب ایردوآن قانون سے خارج جماعت الاخوان المسلمون کے نام سے ، تمام بین الاقوامی پلیٹ فارموں پرمصراوراس کے انقلاب کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہیں۔


بم کی افواہ پر واشنگٹن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن خالی کرالیا گیا
واشنگٹن28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کل بدھ کو واشنگٹن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بم کی موجودگی افواہ کے بعد اسٹیشن کو خالی کرالیاگیاتھا۔امریکی پولیس کے ایک سینیر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پربم رکھا گیا ہے۔ اس کے بعدپولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر موجود تمام افرادکووہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ واشنگٹن کامرکزی ریلوے اسٹیشن کانگریس کی عمارت کے بہت قریب واقع ہے۔ادھر عینی شاہدین نے رائٹرز کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے لوگ خوف کیعالم میں ریلوے اسٹیشن سے باہر بھاگ رہے تھے۔خیال رہے کہ واشنگٹن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مضافاتی ٹرینوں کی آمد ورفت اوردارالحکومت کو ملانے والی میٹروسروسزکابھی مرکزہے۔ جہاں ہروقت مسافروں کا رش لگا رہتا ہے۔بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل عملہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گیا۔ پولیس نے بارود کی بو سونگنے والے کتوں کی مدد سے بم کی تلاش شروع کی تھی۔ فائر بریگیڈ اور ریلوے ریسکیو سروس کا عملہ بھی اسٹیشن پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں کسی قسم کے بم کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


Share: