ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مصری انتظامیہ نے رفح کراسنگ یکطرفہ گزرگاہ کے لئے کھول دی

مصری انتظامیہ نے رفح کراسنگ یکطرفہ گزرگاہ کے لئے کھول دی

Mon, 08 May 2017 11:52:24  SO Admin   S.O. News Service

غزہ7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری حکام نے ایک بار پھر رفح کراسنگ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھولتے ہوئے مصری سرحدپرپھنسے ہوئے افراد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی۔غزہ کی وزارت داخلہ میں کراسنگ اور بارڈر اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ رفح کراسنگ کو تین دنوں کے لئے کھول دیا گیا ہے تاکہ مصری سرحد پر غزہ میں داخلے کے خواہشمند افراد کو فلسطین میں داخلے کی اجازت مل سکے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ سے باہر سفر کے خواہشمند افراد کی تعداد 20 ہزار ہے جن میں مریض، طلباء4 اور غیر ملکی پاسپورٹس کے حامل افراد شامل ہیں۔غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق رفح کراسنگ کو 55 دنوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھولا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رفح کراسنگ غزہ کو مصر کے ذریعے سے باہر کی دنیا سے ملاتی ہے۔ کراسنگ کو جولائی 2013ء4 میں مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا اور اس کے بعد وقفے وقفے سے اس کو انسانی بنیادوں کوکھولاجاتا رہا ہے۔


Share: