ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / متھرا اور کیرانہ کے واقعات کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار:بی جے پی

متھرا اور کیرانہ کے واقعات کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار:بی جے پی

Thu, 23 Jun 2016 11:48:14  SO Admin   S.O. News Service

متھرا، 22؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کا ماننا ہے کہ متھرا اور کیرانہ کے واقعات کے لیے ریاست کی ایس پی حکومت ہی مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔یہ بیان بی جے پی کے قومی سکریٹری اور ترجمان سری کانت شرما نے منگل کو یہاں دیا۔وہ ورنداون میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آئے تھے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ متھرا کا جواہر باغ سانحہ ہو یا پھر کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی کا معاملہ، ان کے لیے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔ریاستی حکومت کی منھ بھرائی کی سیاست کی وجہ سے ہی لوگوں کو اس قسم کی پیچیدہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی منھ بھرائی کی پالیسی کی وجہ سے ہی قانون وانتظام کی صورت حال انتہائی ناقص ہے۔جہاں ایک طرف کیرانہ میں ہندو نقل مکانی کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف متھرا میں جواہر باغ پر قبضہ اور پھر خون خرابہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے ایک بارپھرمتھرا کے واقعہ کے شہید تھانہ انچارج سنتوش یادو کے خاندان سے جونپور میں ملاقات کے دوران سی بی آئی جانچ کامطالبہ مسترد کر دیا ہو لیکن بی جے پی کا دونوں معاملوں میں یہی مطالبہ رہے گا کہ ان کی سی بی آئی جانچ ہو، تاکہ ریاست کی عوام کے سامنے حقیقت بے نقاب ہو سکے۔


Share: