ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لیوس ہیملٹن نے جیتا ہسپانوی گراں پری فارمولا ون کا خطاب

لیوس ہیملٹن نے جیتا ہسپانوی گراں پری فارمولا ون کا خطاب

Tue, 16 May 2017 12:43:09  SO Admin   S.O. News Service

بارسلونا،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرسڈیز کے ڈرائیور لوئیس ہیملٹن نے ہسپانوی گراں پری فارمولا ون کا خطاب جیتا ہے۔ ہیملٹن نے ہسپانوی گراں پری میں فیراری کے سیبسٹین ویٹل کو پچھاڑا۔ پول پوزیشن سے شروع کرنے والے ہیملٹن نے 1.5.56 سیکنڈ کے ساتھ جیت درج کی۔سابق عالمی چمپئن ہیملٹن نے اپنے کیریئر کی 55 ویں جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہیملٹن اور ڈرائیور ٹیبل میں سب سے اوپر پر چل رہے ویٹل کے درمیان اب 6 پوائنٹس کا فاصلہ ہو گیا ہے۔ ویٹل 104، جبکہ ہیملٹن کے 98 پوائنٹس ہیں۔ ریڈبل 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہسپانوی گراں پری میں ریڈبل کے ڈینیل رکاڈرے تیسرے مقام رہے۔فورس انڈیا نے اس سیشن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کل 22 پوائنٹس حاصل کئے۔ اس سے پانچ ریس کے بعد اس کے کل 5 پوائنٹس ہو گئے، فورس انڈیا چوتھے مقام پر ہے۔


Share: