دبئی27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ نیویارک میں بروکلن کی عدالت نے ایک لبنانی شخص پر جعلی امریکی کرنسی تقسیم کرنے کے منصوبے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی باشندے لوئی ابراہیم حسین نے خفیہ افسران کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایران اور دیگر علاقوں میں ایجنٹوں کے درمیان80کروڑڈالرکی جعلی کرنسی استعمال کرسکتا ہے۔لوئی ابراہیم کو پہلی مرتبہ امریکی عدالت میں گزشتہ جمعے کے روز پیش کیا گیا۔اس کی گرفتاری2014میں ملائیشیا میں عمل میں آئی تھی۔