پیرس،26جولائی(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)جنوبی فرانس میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے کم از کم دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ گزشتہ روز مزید بھڑک اٹھی، جس کے بعد یہ حفاظتی اقدامت اٹھانے پڑے۔ موسم گرما کی چھٹیاں کی وجہ سے جنوبی فرانسیسی شہر بورمے لے میموسا اور کے علاقے کی آبادی میں دوگنے سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔