ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غرب اردن کے جنوبی علاقوں سے 141فلسطینی گرفتار

غرب اردن کے جنوبی علاقوں سے 141فلسطینی گرفتار

Mon, 07 Aug 2017 19:31:05  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،7اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہروں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی نئی اور ظالمانہ کارروائیاں شروع کی ہیں جن میں اب تک 141فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے بیشتر غیرقانونی طورپر بیت لحم اور الخلیل میں مقیم تھے۔ قابض فوج کے اس بیان کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا اسرائیلی حکومت غرب اردن کے جنوبی شہروں کو صہیونی ریاست میں ضمن کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
 


Share: