ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / طیب اردگان دوبارہ ’آق‘ پارٹی کے سربراہ منتخب

طیب اردگان دوبارہ ’آق‘ پارٹی کے سربراہ منتخب

Mon, 22 May 2017 18:54:24  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کی حکمراں جماعت ’انصاف وترقی‘ [آق] نے کل اتوار کے روز پارٹی قیادت کے چناؤ کے لییہونے والے انتخابات میں صدر طیب ایردوآن کو جماعت کا دوبارہ سربراہ منتخب کیا ہے۔ ’آق‘ کے ایک اہم عہدیدار نے بتایا کہ اگست 2014ء اردگان نے جماعت کی قیادت اپنے ہاتھ میں لیے رکھی تھی تاہم اس کے بعد پچھلے تین سال وہ پارٹی کے صدر نہیں تھے۔ تاہم کل اتوار کے روز انہیں دوبارہ جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔پچھلے تین سال کے دوران پارٹی قیادت موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہاتھ میں تھی۔ تاہم حالیہ پارٹی قیادت کے انتخابات میں جماعت کی سربراہی کے لیے ایردوآن کے مقابلے میں دوسرا کوئی امید وار نہیں تھا۔ وہ بلا مقابلہ جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
صدر ایردوآن نے پارٹی کی قیادت ایک ایسے وقت میں دوبارہ اپنے ہاتھ میں لی ہے جب گذشتہ اپریل میں ہونے والے ایک عوامی ریفرنڈم میں انہوں نے ملک میں پارلیمانی کیبجائے صدارتی نظام کی داغ بیل ڈالی تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں۔جماعت کے نائب صدر ھایاتی یازدجی نے بتایا کہ پارٹی انتخابات میں ایردوآن نے 1414 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انقرہ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات میں ایردوآن کو پارٹی سربراہ منتخب ہونے پر کارکنان کی خوشی دیدنی تھی۔اس موقع پر صدر ایردوآن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مخصوص کانفرنس جس میں 1470 ارکان جماعت کو مدعو کیا گیا تھا نئے ترکی کا نقطہ آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیش آئند چند مہینوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی ترقی، شہری حقوق، بنیادی شہری آزادیوں اور سرمایہ کاری سمیت کئی دیگر شعبوں میں ترکی تیزی کیساتھ آگے بڑھے گا۔


Share: