ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شکست سامنے دیکھ کربوکھلاگئی ہے بی جے پی،ترقی کے محاذپرناکام سرکارنے فرقہ پرستانہ ایجنڈاچلایا,نریندر مودی نے وزیر اعظم کا قد کم کر دیا ہے:کانگریس

شکست سامنے دیکھ کربوکھلاگئی ہے بی جے پی،ترقی کے محاذپرناکام سرکارنے فرقہ پرستانہ ایجنڈاچلایا,نریندر مودی نے وزیر اعظم کا قد کم کر دیا ہے:کانگریس

Mon, 27 Feb 2017 12:56:11  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کے’شمشان اور قبرستان‘والے تبصرہ کو لے کر ان پر حملہ بولتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے قد کو کم کر دیاہے۔کانگریسی لیڈر من پریت سنگھ بادل نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست طے دیکھ رہی ہے اور بیتابی میں مودی نے ’شمشان اورقبرستان اور رمضان اور دیوالی میں بجلی جیسی باتیں کرکے بانٹنے والا ایجنڈا چلانا شروع کر دیاہے۔بادل نے یہاں کہاکہ وزیر اعظم کو اپنے عہدے کا احترام کرنا چاہئے۔ایسے الفاظ کا استعمال کرنا اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ انہوں نے اس عہدے کا فرض نہیں رکھا ہے، جسے وہ سنبھال رہے ہیں۔اصل میں مودی نے وزیر اعظم کے قد کو کم کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان خیالات سے بھارت نہیں بناہے۔یہ ایسا ملک ہے جس میں سینکڑوں پھول کھلتے ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ مودی وزیر اعظم جیسا برتاؤکریں۔کانگریسی رہنما نے کہا کہ اپنا نصف مدت گزر جانے کے بعد بھی مودی حکومت نے اپنے وعدوں کوپورا کرنے کی سمت میں کچھ خاص قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ منصوبے نعروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔وعدے زبانی جمع خرچ بن کر رہ گئے ہیں اور فلاح و بہبود تو پروگراموں تک محدود ہو گیاہے۔


Share: