ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شام:فصائی حملے میں 8 شہری ہلاک

شام:فصائی حملے میں 8 شہری ہلاک

Tue, 25 Jul 2017 19:47:37  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا پیر اور منگل کی درمیانی شب دمشق کے مشرقی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے اربین میں ہوا۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے بقول یہ حملہ شامی حکومت یا پھر روسی جنگی طیاروں نے کیا۔ حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ اربین کے اس علاقے میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر عملدرآمد پچھلے ہفتے کے اختتام پر شروع ہو جانا تھا۔
 


Share: