ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شامی ڈیموکریٹک فورس کا الرقہ کے پچاس فیصد حصے پر کنٹرول

شامی ڈیموکریٹک فورس کا الرقہ کے پچاس فیصد حصے پر کنٹرول

Thu, 27 Jul 2017 17:07:57  SO Admin   S.O. News Service

بیروت،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورس نے شام میں داعش کے مبینہ صدر مقام الرقہ کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق یہ کارروائی صرف دو مہینوں کی لڑائی کے بعد حاصل کی گئی ہے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کے باوجود شامی ڈیموکریٹک فورس اس وقت الرقہ شہر کے پچاس فیصد علاقے پر قابض ہے۔
شامی ڈیموکریٹک فورس الرقہ میں 6جون کو داخل ہوئیں جبکہ اس سے پہلے انتہا پسند تنظیموں نے شہر کے اردگرد بے گناہ شہریوں کے خون سے خوب ہولی کھیلی تھی۔شامی ڈیموکریٹک فورس کے زمینی حملے کو شام اور عراق میں داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی اتحادی طیاروں کا مکمل ائر کور بھی حاصل ہے۔ نیز امریکی اسپیشل فوج کے مشیران اور ان کے ہمراہ لایا جانے والا اسلحہ بھی داعش کے خلاف آپریشن میں بھرپور استعمال ہو رہا ہے۔


Share: