ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شامی حکومت نے جیل کے نزدیک شمشان گھاٹ بنا رکھا ہے: امریکا

شامی حکومت نے جیل کے نزدیک شمشان گھاٹ بنا رکھا ہے: امریکا

Tue, 16 May 2017 17:47:33  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینرش عہدہ دار نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے صیدنایا جیل کے نزدیک ایک شمشان گھاٹ بنا رکھا ہے اور امریکا کے پاس اس کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔محکمہ خارجہ میں مشرق قریب کے امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیوارٹ جونز نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل کے نزدیک واقع اس شمشان گھاٹ کو ممکنہ طور پر لاشیں ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس جیل میں شام میں سنہ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں ہزاروں افراد کو قید کیا گیا ہے۔مسٹر جونز کا کہنا تھا کہ امریکا کو روس کی ثالثی میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں گذشتہ ہفتے شام میں جنگ سے محفوظ علاقوں کے قیام کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں تحفظات ہیں اور ان کی ٹھوس وجوہ موجود ہیں۔


Share: