ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سینکڑوں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال 20 ویں دن میں داخل

سینکڑوں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال 20 ویں دن میں داخل

Mon, 08 May 2017 11:55:37  SO Admin   S.O. News Service

رملہ7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی جیلوں میں مقید سینکڑوں فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی مطالبات کے حق میں شروع کی جانیوالی بھوک ہڑتال کے 19 دن مکمل ہوگئے ہیں اور یہ ہڑتال اپنے 20 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔فلسطینی اسیران کے مطالبات میں عزیز واقارب سے ملاقاتوں کے دورانیے اور تعداد میں اضافہ، قید کے دوران طبی امداد، ٹیلی فون کی سہولت سمیت دیگر سہولیات میں بہتری اور قید تنہائی اور انتظامی حراست جیسی غیر انسانی سزاؤں کو ختم کرنا شامل ہے۔اسی دوران اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھوک ہڑتالی اسیران کے خلاف تادیبی اور جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسیران کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ جمعہ کے روز متعدد بھوک ہڑتالی اسیران کو اوھالی کیدار اور رامون جیل سمیت عسقلان کی کوٹھڑیوں میں بھی منتقل کردیا گیا تھا۔


Share: