ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سہواگ کے رنگ میں رنگے نظرآئے گمبھیر،دیش بھکتی جنون ہواسوار کشمیرمیں آزادی کا نعرہ لگانے والوں پربھڑکے ، بتایا ترنگے کاانوکھامطلب

سہواگ کے رنگ میں رنگے نظرآئے گمبھیر،دیش بھکتی جنون ہواسوار کشمیرمیں آزادی کا نعرہ لگانے والوں پربھڑکے ، بتایا ترنگے کاانوکھامطلب

Thu, 13 Apr 2017 20:00:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،13اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر ان دنوں کشمیر میں نیم فوجی دستے کے جوانوں کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ کشمیری نوجوانوں کی طرف سے نیم فوجی دستے کے جوانوں کے ساتھ کی گئی اس بدسلوکی پر کرکٹر گوتم گمبھیر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کے بعد ایک تین ٹویٹ کئے ہیں۔ گمبھیر نے لکھا ہے کہ جو بھی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ یہاں (اس ملک)سے چلے جائیں، کشمیر ہمارا ہے، گمبھیر نے اپنے اس ٹوئٹس# kashmirbelongs2us کے ساتھ ٹوئٹر بھی کیا ہے۔

ان دنوں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں مصروف چل رہے گوتم گمبھیر نے دستے کے ساتھ ہوئے زیادتی پر ایک نیوز ویب سائٹ کی خبر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جمعرات کو ٹویٹ کیا۔ اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو اور ٹویٹ کئے۔ گمبھیر نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ ہماری فوج کے جوانوں کو مارے ایک ایک تھپڑ کے بدلے 100 جہادی مارے جائیں گے، جو بھی آزادی چاہتے ہیں، وہ یہاں سے چلے جائیں، کشمیر ہمارا ہے۔
گمبھیر نے دوسرا ٹویٹ کیا اور اس میں لکھاکہ ہندوستان مخالف بھول گئے ہیں کہ ہمارے پرچم کے تین رنگوں کا کیا مطلب ہے۔’’کیسریا‘‘ ہمارے غصے کی آگ ہے،’’سفید‘‘ جہادیوں کے لئے کفن،’’ہرا‘‘ دہشت گردی کے خلاف بغض ہے۔ گوتم کے یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ بتا دیں کہ پیراملٹری فورس کے جوانوں کے ساتھ کشمیر میں ہوئی بدسلوکی والی ان ویڈیو میں کشمیری نوجوان سیل کے ساتھ مارپیٹ کر رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں یہ کشمیری ’’انڈیا گو بیک‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں اور سیل کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
گمبھیر کے ان ٹوئٹس کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی اور ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی ٹویٹر کے ذریعے سیل کے ساتھ ہوئی اس واقعہ کی مذمت کی۔ سہواگ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کشمیر میں ہوئے اس واقعہ کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ناقابل قبول ہے، ہمارے سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، اسے روکنا ہوگا، بدتمیزی کی حد ہے‘‘۔ سہواگ نے 2 منٹ 10 سیکنڈ کا یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔


Share: