ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

Sun, 28 May 2017 11:34:57  SO Admin   S.O. News Service

کولمبو،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی صوبے کے علاقے اگالاوتے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 99 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سکیورٹی فورسز اور دیگر امدادی کارکنان ہفتہ کو بھی لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ لوگوں کی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔آفات سے نمٹنے کے قومی مرکز کے مطابق 2900 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔فوج بڑی گاڑیوں اور کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر رہی ہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اب بھی بہت سے افراد ایسے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں تک کشتیوں کے ذریعے بھی رسائی ممکن نہیں ہے۔اگالاواتے دارالحکومت کولمبو سے 98 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے کہ اور اس علاقے سے ملحقہ آبادی کے لوگوں کو کہنا ہے کہ لوگوں میں ایک بڑی عبادت گاہ میں پناہ لے رکھی ہے جب کہ ایک گھر میں چار لاشیں تابوتوں میں رکھی ہوئی اور کشتیوں کے ذریعے انھیں عبادت گاہ منتقل کرنے کاانتظار کیا جا رہا ہے۔سری لنکا میں مون سون کے موسم میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنا معمول کی بات ہے۔


Share: